وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کیمطابق شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات جاری
کمشنر مریم خان کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کے ہمراہ رواں ہفتہ چلڈرن ہپستال کا دوسرا دورہ
کمشنر نے میڈیکل سپرٹنڈنٹ سے گزشتہ دورہ کے دوران دی گئی ہدایات پر عملدرآمد بارے بریفنگ لی
رش کے پیش نظر مریض بچوں کے لواحقین کیلئے انتظار گاہ میں توسیع کا پلان طلب
شیڈز کیلئے فنڈز مختص کرانے بارے بھی محکمہ صحت کے ضلعی حکام کو احکامات
واش رومز اور آر او پلانٹ کو جلد از جلد فنگنشل کرانے کی بھی ہدایات جاری
چلڈرن ہسپتال میں اپ گریڈیشن کا کام ہونے کے بعد بیڈز کی تعداد 314 سے 450 ہوجائے گی:کمشنر
جن شعبہ جات کی ریویمپنگ کام مکمل ہوگیا ان کو فعال کیا جائے:کمشنر
حکومت پنجاب کی پالیسی کیمطابق سرکاری ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے:کمشنر
چلڈرن ہپستال میں سروس ڈیلیوری کی بہتری اولین ترجیح ہے:مریم خان

