فیصل آباد۔عمرے کی آڑ میں معصوم شہریوں سے منشیات اسمگلنگ کروانے کا معاملہ ـ منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کاروائی
انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم کی شناخت اسرار اللہ کے نام سے ہوئی
ملزم کو موچی گیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا
ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 5 افراد پر مشتمل ایک خاندان کو عمرہ ویزا پر سعودی عرب بھجوایا۔
ملزم کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مفت عمرہ کا جھانسہ دیا گیا
ملزم کی جانب سے متاثرہ خاندان کو ایک بیگ سعودی عرب پہنچانے کے لیے دیا گیا
مذکورہ بیگ میں ملزم نے منشیات (آئس) چھپائی ہوئی تھی۔
سعودی حکام نے بیگ چیک کرنے پر منشیات برآمد کر لی، جس کے نتیجے میں پورے خاندان کو گرفتار کر لیا گیا تھا
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،
دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں

