آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر کرپشن کے خلاف محکمانہ خود احتسابی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق انکوائریوں میں قصوروار ثابت ہونے والے کئی ٹریفک اور انویسٹی گیشن افسران کے خلاف سخت محکمانہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سینیئر ٹریفک وارڈن عمران خان کو کرپشن اور نااہلی پر عہدے میں تنزلی کرتے ہوئے سینئر ٹریفک وارڈن سے ٹریفک وارڈن کر دیا گیا۔
سینیئر ٹریفک اسسٹنٹ محمد اشرف کو کرپشن، نااہلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سروس سے برطرف کر دیا گیا۔ جبکہ ٹریفک اسسٹنٹ عابد محمود کو بھی کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر محکمہ سے ڈسمس فرام سروس کیا گیا۔ضلع جھنگ میں سب انسپکٹر محمد اسلم کو ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر عہدے میں تنزلی دیتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنا دیا گیا۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا کہنا ہے کہ کرپٹ، نااہل اور غفلت برتنے والے افسران کیلئے محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فرض شناس اور دیانتدار اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا۔
آر پی او کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
74

