فیصل آباد (جاوید اختر) ایس ایس پی آپریشن بشری جمیل نے گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہراسگی کی روک تھام اور دیگر مسائل کے حوالہ سے آگاہی دی جارہی ہے خواتین کا تحفظ اور صنفی جرائم کا خاتمہ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے پولیس خواتین سے متعلقہ ہر جرم پر زیرو ٹالرنس کے تحت سخت قانونی کارروائی پر کار بند ہیں خواتین اور بچوں پر تشدد ہراسگی اور زیادتی نا قابل برداشت ہے جس میں فوری طور پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ‘ خواتین بچوں اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ایس ایس پی آپریشن نے سیمینار میں خواتین پر تشد داور ہر اسگی کی روک تھام اور دیگر مسائل کے حوالہ سے قانونی معاونت ورہنمائی پر بریفنگ دی اس موقع پر گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر خالد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
101
previous post

