فیصل آباد ۔ یوم یکجہتی کشمیر ریلی
فیصل آباد ۔کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی
فیصل آباد۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے افراد سول سوسائٹی مقامی انتظامیہ اور شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت
فیصل آباد ۔جماعت اسلامی کی جانب سے کچہری چوک ریلی نکالی گئی
فیصل آباد ۔اسکول و کالج کے طلباء وطالبات بھی ریلی میں شریک
فیصل آباد ۔ریلیوں کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈز پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے
فیصل آباد ۔ریلی کے شرکاء کی جانب سے کشمیریوں کے حق آزادی اور غاصب انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی
فیصل آباد ۔پاکستانی قوم ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، شرکاء ریلی
فیصل آباد ۔ریلی میں شریک افراد نے اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کیا
فیصل آباد ۔کشمیریوں کے جذبہ حب الوطنی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا
فیصل آباد ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے آزادی لے کر رہیں گے۔ شرکاء
فیصل آباد ۔کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے لا الہ الا اللہ کا رشتہ ہے۔ شرکاء
فیصل آباد ۔آزادی کشمیر کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے۔ شرکاء
فیصل آباد ۔اقوام عالم کو کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیری عوام کے موقف کو ترجیح دینا ہو گی۔ شرکاء

