شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہ راست پیش کئے۔ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو براہ راست سن کر ان کا فوری اور موثر حل یقینی بنانا تھا۔عوام نے اپنے مسائل پیش کئے۔آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لئے ہے اور ہم عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔کھلی کچہری کا مقصد عوام کو براہ راست پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ بلا خوف و تردد اپنے مسائل بیان کر سکیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر نے کہا کہ مشترکہ کھلی کچہری سے ڈویژن بھر میں گورننس کو بہتر بنانے اور عوامی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے موثر ثابت ہو گی۔شکایات کا بروقت اور شفاف حل اولین ترجیح ہے
دونون اعلی افسران نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ہر شکایت پر فوری کاروائی کی جائے اور فالو اپ رپورٹ پیش کی جائے۔کھلی کچہری میں متعدد شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے۔شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور ضلع و پولیس انتظامیہ کے اس اقدام کو عوام دوست قرار دیا
انسپکٹرڈاکٹر محمد رضوان بھٹی
تر جمان ریجنل پولیس آفیسر

