گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام کے تحت مینٹور شپ سیشنز کا آغاز۔
فیصل آباد () گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام کے تحت مینٹور شپ سیشنزکے حوالے سے اجلاس ہوا ۔جس کی صدارت وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) نے کی۔
وائس چانسلر نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اس پروگرام کا مقصد سرکاری یونیورسٹیوں کی خواتین ملازمین کی قائدانہ صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے تاکہ ان میں موجودہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ترقی، تدریسی و انتظامی صلاحیتوں میں بہتری ، ذہنی و جسمانی فلاح و بہبود اور پروفیشنل نیٹ ورکنگ جیسی خوبیاں نشوونما پا سکیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں یہ تربیتی پروگرام ویمن ڈویلپمنٹ سینٹر کے زیر نگرانی چلایا جا رہا ہے۔ جس کے مقاصد میں اولین ترجیح خواتین اساتذہ و عملہ کی بتدریج اور مرحلہ وار تربیت ہے تاکہ ادارے کے تعلیمی، تدریسی ، تحقیقی اور انتظامی معیارات کو بلند کیا جا سکے۔پروفیسر ڈاکٹر کنول امین وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی زیر صدارت جنوری 2025 میں یونیورسٹی ہذا نے مینٹورز کمیٹی کے دو اجلاس منعقد کیے ہیں جن میں چودہ منٹورز کے ساتھ تیس رجسٹر خواتین کے تربیتی سیشنز کی منصوبہ بندی کی گئی ۔ اس تربیتی پروگرام کا دورانیہ ایک سال ہے جس میں تین مراحل میں ٹوٹل نوے رجسٹرڈ ممبران کو تربیت دی جائے گی ۔ ہر رجسٹرڈ ممبر
تین ماہ کی ٹریننگ حاصل کرے گی ۔ رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ تکمیل پا چکا ہے
127

