13
فیصل آباد: جعلی میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے معاملے پر ایم ایس الائیڈ اسپتال ٹو سمیت تین ڈاکٹرز کو معطل کر دیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال، چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وحید باجوہ شامل ہیں۔سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے تینوں ڈاکٹرز کی معطلی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جبکہ ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت مزید محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے۔

