ایس ایس پی آپریشنزعمارہ شیرازی نے ضلع کچری میں سکیورٹی کےحوالے سے وزٹ کیا ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے صدر بخشی خانہ ،سیشن بخشی خانہ کی ڈیوٹی کو چیک کیااور ڈیوٹی کے متعلق فریف کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ کچہری کے احاطہ میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ احاطہ کچہری میں چار دیواری، واک تھرو گیٹس و دیگر سکیورٹی آلات فعال ہونے چاہیے اور تلاشی کے بغیر کسی فرد کو کچہری کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔ ایس ایس پی اپریشنز نے مزید کہا کہ عدالتوں کی اور بخشی خانوں کی سکیورٹی صورت حال اور داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے اور اہلکاروں کو ڈیوٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔ایلیٹ فورس اور گیٹ ڈیوٹی پر ما مور اہلکاروں کو فریف کیاکہ احاطہ کورٹ میں آنے والی گاڑیوں کی تلاشی ، تاریخ پر آئے ہوئے فریقین اور سائیلان کی جسمانی تلاشی کو یقینی بنا یا جائے۔شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا ا ہمارا قومی فریضہ ہے
114

