فیصل آباد ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر عمار جاوید کی سربراہی میں لگاتار کارروائیاں جاری
فیصل آباد ۔550سے زائد فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 1 بند، 82کو 9 لاکھ 37ہزار کے جرمانے عائد
فیصل آباد ۔581لٹر ناقص آئل، 120کلو سے زائد ممنوعہ اشیاء تلف
فیصل آباد ۔گندے ٹوٹے فنگس زدہ فریزر، بدبودار واشنگ ایریا اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد ۔زائد المیعاد گوشت، باسی سبزیاں اور انتہائی ناقص سٹوریج پر کارروائی عمل میں لائی گئی، عاصم جاوید
فیصل آباد ۔زنگ آلود برتنوں اور گریسی فریزرز کو استعمال کیا جا رہا تھا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد ۔فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے، عاصم جاوید
فیصل آباد ۔ناقص اشیاء خورونوش فروخت کرنے والے عناصر نرمی کے حقدار نہیں ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد ۔ناقص، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے، عاصم جاوید
فیصل آباد ۔پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے مستقل کوشش جاری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد ۔صحت دشمن عناصر معاشرے کا ناسور ہیں، پنجاب میں انکی کوئی جگہ نہیں، عاصم جاوید

