آرپی او فیصل آبادذیشان اصغر نے آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کو بغور سنا اور دادرسی کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کارروائی کے بعد مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بجھوانے کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر آرپی او فیصل آبادذیشان اصغرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی یا مقدمات کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر کے بارے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملد رآمد کیا جارہا ہے۔انہو ں نے پولیس افسران پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ مقدمات کی تفتیش کومیرٹ پریکسوکیا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کے دباؤ کو ملحوظ خاطر نہ لایا جائے۔شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انسپکٹر ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی
تر جمان ریجنل

