فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی بڑی کارروائی ۔ گاؤں سرہالی میں سابق چیئرمین فیسکو تحسین اعوان کے ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران 149 ملکی اور غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں اٹھارہ خواتین بھی شامل ہیں ۔ یہ تمام ملزمان تحسین اعوان کی سرپرستی میں آن لائن فراڈ میں ملوث ہیں ۔حکام کے مطابق گرفتار افراد میں 71 غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں جن کا تعلق چین، نائیجیریا، فلپائن، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، میانمار اور زمبابوے سے ہے۔ یہ گروہ پاکستان سمیت کینیڈا اور دیگر ممالک میں آن لائن فراڈ میں ملوث تھا اور لوگوں کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ، پرکشش نوکری کا جھانسا اور دیگر ہتھکنڈوں سے لوٹتا تھا۔گرفتار ملزمان کو سینئر سول جج محمد اشفاق ملک کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین فیسکو کو بھی بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ گروہ کتنے عرصے سے سرگرم تھا اور اب تک کتنے ارب روپے کا فراڈ کر چکا ہے، این سی سی آئی حکام کے مطابق یہ تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی
91

