فیصل آباد : زرعی یونیورسٹی میں نئے چینی سال کی امد پر سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد
فیصل آباد : کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا
فیصل آباد : چینی اور پاکستانی طلباء و طالبات نے علاقائی ملبوسات پہن کر گیت گائے
فیصل آباد : وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور نے سانپ سے منسوب نئے چینی سال کا کیک کاٹا
فیصل آباد : تقریب کے اختتام پر اساتذہ اور طلبہجن نے آتشبازی کا زبردست مظاہرہ کیا
فیصل آباد : کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے چینی ڈین ڈاکٹر زاو چھینگ منگ نے ویڈیو لنک خطاب کیا
فیصل آباد : ہمسایہ ملک چین کے نئے سال کا جشن مناتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور
فیصل آباد : سپرنگ فیسٹیول اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک چین دوستی لازوال ہے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور
فیصل آباد : پاکستانی اساتذہ اور طلبہ اپنے چینی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور
فیصل آباد : کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سے اب تک ہزاروں طلبہ چینی زبان سیکھ چکے ہیں ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور
فیصل آباد : فارغ التحصیل طلبہ ملک و بیرون ملک جاب حاصل کر سکتے ہیں ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور
فیصل آباد : چینی عوام کو پاکستانیوں کی طرف سے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہیں ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور

