پیغام پاکستان کے عنوان سے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی آگاہی مہم جاری ہے۔جس کے ذریعے اتحاد،امن، بھائی چارہ اوردہشتگردی خاتمہ کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی دی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے پیغام پاکستان کو بھرپور طریقے سے تمام میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اجاگر کرنے، محکمہ تعلیم کو پبلک سیکٹر و پرائیویٹ سکولوں میں سیمینارز کا انعقاد کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔سیمینارزمیں طلباء کو امن و امان کے چیلنجز، شرپسند عناصر کی سرگرمیوں اور قومی یکجہتی کی اہمیت بارے آگاہی دی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علماء کرام سے بھی منبر سے پیغام پاکستان کو عام کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوششوں کا سدباب نہایت ضروری ہے۔قرآن و سنت کی روشنی میں دہشت گردی اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیشہ رواداری اور انسانیت کا درس دیا۔ہر شہری اپنے وطن کا سچا اور مخلص سپاہی بنے۔
102

