طلباء و طالبات کی اچھی صحت، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ
پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی جانب سے جی سی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد
ڈاٸریکٹر آپریشنز سمیت فوڈ اتھارٹی افسران اور یونیورسٹی ذمہ داران کی شرکت
طلباء سمیت تمام شرکاء کو الیکٹرانک لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے آگاہی دی گئی، ترجمان فوڈ اتھارٹی
ٹریننگ میں خوراک کی حفاظت، کوالٹی، کچن کی صفاٸی سمیت دیگر اہم امور بتائے گئے، ترجمان فوڈ اتھارٹی
شرکاء کو حفظان صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اصولوں کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی، ترجمان فوڈ اتھارٹی
فوڈ سیفٹی ٹریننگ کرنے والی خواتین اور طلباء گھریلو سطح پر بھی خوراک کا چھوٹا کاروبار شروع کر سکیں گی، ترجمان فوڈ اتھارٹی
ای ایل ایم ایس میں اردو زبان میں آسان الفاظ میں فوڈ سیفٹی کی تفصیل بیان کی گئی ہے، ترجمان فوڈ اتھارٹی
ٹریننگ سے گھریلو کچن میں بنیادی سطح سے بہتری شروع ہو گی، ترجمان فوڈ اتھارٹی
عوامی آگاہی سے ہی معاشرے کو بہتری کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے، ترجمان فوڈ اتھارٹی
کچن کی بہتری سے ہی بچوں اور فیملی کی صحت کو بہتر کیا جا سکتا ہے، ترجمان فوڈ اتھارٹی
بین الاقوامی طرز پر تیار پروگرام خواتین کی اشد ضرورت ہے، ترجمان فوڈ اتھارٹی
لیول 1 کی آنلائن ٹریننگ گھریلو خواتین کے خوش آئند اقدام ہے، یونیورسٹی انتظامیہ

