فیصل آباد ۔ڈویژنل انتظامیہ کی نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈرز ترسیل کی کڑی نگرانی
فیصل آباد ۔ڈپٹی کمشنرز کو پولٹری اور دیگر اشیاء کے نرخ استحکام میں رکھنے کے بھی احکامات
فیصل آباد ۔کمشنر مریم خان کی اجلاس میں پولٹری ایسوسی ایشن کو روزانہ کی بنیاد پر آن بورڈ لینے کی ہدایت
فیصل آباد ۔کمشنر مریم کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج اور پرائس کنٹرول بارے اجلاس
فیصل آباد ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر عامر رضا،اے سی جنرل،ڈی او انڈسٹریز و دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں شریک
فیصل آباد ۔مریم خان کو اجلاس میں آلو،پیاز،ٹماٹر سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کے رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ میں فرق بارے بھی آگاہ کیا گیا
فیصل آباد ۔مرغی کے گوشت کے نرخ کنٹرول میں رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر روزانہ ایسوسی ایشن سے میٹنگ کریں:کمشنر
فیصل آباد ۔نوٹیفائیڈ نرخ سے زائد پر کوئی چیز فروخت نہیں کرنے دینگے:مریم خان
فیصل آباد ۔اشیاء کی ترسیل اور نرخ کے تعین میں مڈل مین کا کردار ختم کیا جائے:کمشنر
فیصل آباد ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوروں کیساتھ سختی سے نمٹیں:مریم خان
فیصل آباد ۔کمشنر کا نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈز تقسیم میں مزید تیزی لانے کا حکم
فیصل آباد ۔ڈویژن ابتک 2 لاکھ 78 ہزار 859 افراد کو نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈرز پہنچادیئے گئے:بریفنگ
فیصل آباد ۔24 گھنٹے کے دوران ناجائز منافع خوری پر 199 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا:بریفنگ
فیصل آباد ۔1697 گرانفروش دکانداروں کو 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد:بریفنگ
فیصل آباد ۔اجلاس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی

