ملتان (محمد رمضان بھٹی)ڈی آئی جی پٹرولنگ پنجاب، ڈاکٹر اطہر وحید کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں کمیونٹی پولیسنگ کے پروگرامز جاری ہیں تاکہ شہریوں کے ساتھ روابط کو مضبوط کیا جا سکے اور روڈ سیفٹی کے شعور کو فروغ دیا جا سکے۔
اسی سلسلے میں پٹرولنگ پوسٹ بستی ملوک میں ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، تاجروں، کمیونٹی گروپس، سماجی طور پر معزز شخصیات، موٹیویشنل اسپیکرزاور بستی ملوک پٹرولنگ پوسٹ کے اسٹاف نے بھرپورشرکت کی۔
تقریب میں ایس ایس پی پٹرولنگ محمد سلیم خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ ایس ایس پی پٹرولنگ نے معزز مہمانوں کو کمیونٹی پالیسنگ اور روڈ سیفٹی کے متعلق بریفنگ دی۔ایس ایس پی پٹرولنگ محمد سلیم خان نیازی
نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
“زندگی ایک بار ملتی ہے، اپنے بچوں کی خاطر ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں
ورکشاپ کے دوران پی ایچ پی رضاکاروں، روڈ سیفٹی ایمبیسڈرز اور قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں، جبکہ روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہیلمٹس بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ڈی ایس پی امجد حسین خان، انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر محمد حمزہ شکور، لالسنس برانچ انجارج شہزدسرور،پی آر او اور دیگر پنجاب ہائی وے پٹرول کاسٹاف بھی موجود تھا
107
previous post

