فیصل آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ریاض نزیر گاڑا کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایف سی کی تشکیل نو سے متعلق حکومتی فیصلے پر بات کی۔
ایف سی کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، تاکہ دہشت گردی، انسانی سمگلنگ، انسداد منشیات اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ایف سی ایک وفاقی فورس ہوگی، جس میں پورے پاکستان سے لوگ بھرتی ہوں گے اور اس کا مکمل بجٹ وفاقی حکومت دے گی۔ریاض نزیر گاڑا نے کہا کہ ایف سی کے ڈھانچے کو مختلف شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس کے 41 ونگز قائم کیے جا رہے ہیں۔ ایف سی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی خدمات انجام دے گی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرح کردار ادا کرے گی
103

