فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے اہم اور دورے کے دوران تہران میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں، جہاں وہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کے خصوصی خطوط اور پیغامات لے کر پہنچے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ایک اہم ملاقات کی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ وہ موجودہ علاقائی اور عالمی صورتحال کے پیشِ نظر ایران کے سپریم لیڈر کے لیے پاکستان کی اعلیٰ ترین قیادت کے خصوصی پیغامات لے کر آئے ہیں۔
محسن نقوی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ حالیہ نازک صورتحال پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی اور اہم خط لے کر تہران پہنچے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ سپریم لیڈر کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی ایک خاص پیغام لے کر آئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے مابین ہونے والی اس ملاقات میں اہم ترین امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں نے پاک ایران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔
عرب میڈیا کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ محسن نقوی تہران میں ایک مشترکہ مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے عملی طریقوں پر بھی بات چیت کریں گے، ایران کے منجمد فنڈز کے معاملے پر کچھ مثبت پیش رفت تو ہوئی ہے، لیکن فنڈز کے کل حجم اور اس کے اجراء کے حتمی وقت کے بارے میں فریقین کے درمیان اختلافات اب بھی برقرار ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر شامل ثالثوں کو صاف طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ اب کسی بھی قسم کے مذاکرات 60 دن سے زیادہ طویل نہیں ہوں گے، اب یہ مکمل طور پر ایران پر منحصر ہے کہ وہ اس محدود وقت کے اندر کتنی تیزی سے اپنا حتمی جواب دیتا ہے۔
3

